18 جون 2026 - 19:53
ٹرمپ یورینیم کی صفر افزودگی اور میزائل پروگرام کو محدود کرنے سے پسپا

دہشت گرد امریکی صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مفاہمت کے بعد یورینیم کی صفر افزودگی (Zero enrichment) کے اپنے دیرینہ مطالبے سے پسپا ہوتے ہوئے اعلان کیا: "ممکنہ حتمی سمھجوتے کی رو سے، ایران کی یورینیم افزودگی، نچلی سطح تک محدود رہے گی،  ایسی سطح پر کہ جس سے فوجی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکے۔" / ٹرمپ نے ایران کے میزآئل پروگرام کو محدود کرنے کے اپنے پرانے مطالبے سے بھی پسپائی اختیار کی اور کہا: ایران بیلسٹک میزائل رکھ سکتا ہے، یونکہ دوسروں کے پاس کم تعداد میں میزائل موجود ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ دہشت گرد امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مفاہمت کے بعد افزودگی (Zero enrichment) سے پسپا ہوتے ہوئے اعلان کیا: ممکنہ حتمی سمھجوتے کی رو سے، ایران کی یورینیم افزودگی، نچلی سطح تک محدود رہے گی،  ایسی سطح پر کہ جس سے فوجی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکے۔"

اس نے اعتراف کیا کہ وہ آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے سمجھوتے پر مجبور ہؤا ہے اور کہا: "اگر سمجھوتہ نہ کرتے تو ہمارے اور پوری دنیا کے تیل کے اسٹراٹیجک ذخائر اگلے چار ہفتوں میں ختم ہو جاتے۔

- بہت سے ممالک کے سربراہان خوش ہیں کہ ہم نے سمجھوتہ کیا؛ ایک ملک بھی ایسا نہیں ہے جو ہم سے کہہ دیں کہ "ازراہ کرم ایران پر بمباری جاری رکھو"، سوائے احمق افراد کے جو ایسی بات کرتے ہیں۔

- ایران کی جو رقوم ہم نے روک رکھی ہیں، ہماری اپنی نہیں ہیں، اور ہمیں بالآخر مجبور ہوکر انہیں پلٹانا پڑیں گی؛ ورنہ پھر کوئی بھی ڈالرکی صورت میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا!

- ایران بیلسٹک میزائل رکھ سکتا ہے، لیکن کم!! کیونکہ دوسروں کے پاس کم تعداد میں میزائل موجود ہیں۔

- میزائل اہم مسئلہ نہیں ہیں۔ میزائل صرف ایک چھوٹے سے علاقے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، کرہ ارضی کو تباہ نہیں کر سکتے!"

قبل ازیں ٹرمپ کے نائب "وینس" نے ایران کے ساتھ سمجھوتے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا تھا: "امریکی عوام پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے تکلیف میں مبتلا تھے!۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha